Home اہم خبریںپنجاب اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر اور حکومتی رکن میں تلخ جملوں کا تبادلہ

پنجاب اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر اور حکومتی رکن میں تلخ جملوں کا تبادلہ

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر اقبال چنڑ اور حکومتی رکن احسن رضا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

حکومتی رکن احسن رضا نے نقطہ اعتراض پر بات کی اجازت نہ ملنے پر غصے کا اظہار کیا تو ڈپٹی اسپیکر نے انہیں پنجاب اسمبلی کے ایوان سے باہر نکال دیا۔

ظہیر اقبال چنڑ نے اس موقع پر کہا کہ احسن رضا آپ نے صوبائی اسمبلی کو مچھلی بازار بنالیا ہے، یہ پنجاب اسمبلی ہے، کوئی جلسہ تھوڑی ہے، نقطہ اعتراض پر بات کی اجازت نہیں دوں گا۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے اٹھ کر وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کی تذلیل شروع کر دیتا ہے، اس کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔

حکومتی رکن نے کہا کہ پارلیمانی سیکریٹری ہاؤس میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، مجھے باہر نکالنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟

اس پر ڈپٹی اسپیکر نے احسن رضا کو جواب دیا کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھے سمجھانے والے؟ ان کو ایوان سے باہر کریں، جس پر وہ باہر چلے گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00