امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں فون کرسکتا ہے، امید ہے ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کا معاملہ مذاکرات کا حصہ ہے، ہم اسے حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہت اچھے اور قابل احترام ہیں۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ 8 جنگیں روکیں جن میں پاکستان بھارت جنگ بھی شامل ہے۔
پاک بھارت جنگ میں 11 جہاز گرائے گئے، پاکستان کے وزیراعٖظم نے کہا کہ میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔