1
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، بھارتی و انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیم نےتجارتی بحری جہاز ایم وی گوتم پر 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو بروقت ہنگامی امداد فراہم کی۔