Home اہم خبریںڈیزل اسمگلنگ و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’لالو گروہ‘ کے 2 ملزمان گرفتار

ڈیزل اسمگلنگ و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’لالو گروہ‘ کے 2 ملزمان گرفتار

by Admin
0 comments
— فائل فوٹو

رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لالہ آباد اور سکھن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’لالو گروہ‘ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم حمید اللّٰہ عرف مانو اور فرید اللّٰہ کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موبائل فون ملے ہیں۔

ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے علاقوں قائد آباد، کورنگی، لالہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم حمید اللّٰہ اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم کے خلاف کئی تھانوں میں مختلف نوعیت کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00