Home اہم خبریںکیا آپ 10 سیکنڈز میں بتا سکتے ہیں کہ کونسا ٹینک پہلے بھرے گا؟

کیا آپ 10 سیکنڈز میں بتا سکتے ہیں کہ کونسا ٹینک پہلے بھرے گا؟

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

اچھی پہیلی وہ ہوتی ہے جو کسی ذہین انسان کے دماغ کو بھی گھما دے۔

پہیلیوں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور ان کے جواب تلاش کرنے کے لیے سوچنے کے طریقے بھی مختلف ہوتے ہیں، تصویری پہیلیوں کے جواب تلاش کرنے کے لیے انسان کو اکثر اچھے مشاہدے کی ضرورت ہوتی ہے، تصویر میں نظر آنے والی ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کو غور سے دیکھا جائے تب ہی صحیح جواب ملتا ہے۔

آج ہم ایک ایسی ہی دلچسپ تصویری پہیلی لے کر آئے ہیں جس کا درست جواب دینے کے لیے اچھے مشاہدے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی قوتِ مشاہدہ اچھی ہے تو اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر صرف 10 سیکنڈز میں یہ بتائیں کہ کونسا ٹینک پہلے بھرے گا؟

یہ پہیلی اتنی مشکل بھی نہیں ہے، تصویر کا بغور جائزہ لیں تو آپ جلد ہی درست جواب دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کیا آپ کو صحیح جواب مل گیا ہے؟ اگر نہیں بھی ملا تو پریشانی کی کوئی بات نہیں نیچے والی تصویر میں درست جواب کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

پہیلی کا درست جواب 

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

تصویر میں پانی کو پائپس کی مدد سے جس طرح ٹینکوں میں ڈالا جا رہا ہے اس طریقے سے سب سے پہلے 2 نمبر والا ٹینک بھرے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی ٹینکوں میں پانی جانا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ ان میں پانی جانے کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00