پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور شان مسعود کا بنگلادیش ٹیسٹ سے پہلے فارم میں آنا اچھی بات ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے پلیئر فائنل کے بعد بنگلادیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے، باقی 12 سے 13 کھلاڑیوں کا کیمپ اچھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا پورا فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے، وائٹ بال کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔
ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل کو چانس دیا گیا ہے۔
سرفراز احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سفر کا آغاز اچھے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔