Home اہم خبریںبرطانیہ میں کل ہونے والے لوکل کونسل انتخابات کی تیاریاں مکمل

برطانیہ میں کل ہونے والے لوکل کونسل انتخابات کی تیاریاں مکمل

by Admin
0 comments

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

برطانیہ میں کل ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

برطانیہ میں جمہوری عمل کا ایک اور بڑا مرحلہ قریب آ گیا ہے، جمعرات 7 مئی 2026ء کو انگلینڈ بھر میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا میدان سجنے جا رہا ہے۔

یہ انتخابات ناصرف مقامی مسائل بلکہ ملکی سیاسی رخ متعین کرنے کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ میں مقامی حکومتوں کے بڑے انتخابی معرکے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 7 مئی کو انگلینڈ کی 136 کونسلز کے 2 ہزار 9 سو 69 وارڈز میں پولنگ ہو گی، جہاں مجموعی طور پر 5 ہزار 66 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ان نشستوں میں 5 ہزار 13 شیڈول شدہ انتخابات ہیں جبکہ 53 اضافی نشستیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

سیاسی میدان کی دلچسپی اس سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ ان انتخابات میں 25 ہزار 46 امیدوار مدِمقابل ہیں۔

اس بار نا صرف 140 مختلف سیاسی جماعتیں ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں بلکہ 794 آزاد امیدوار بھی اپنی عوامی مقبولیت ثابت کرنے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

’جیو نیوز‘ کو مقامی کونسل کے پریس آفس کی جانب سے موصول ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لوکل کونسل کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے سے بغیر کسی وقفے کے رات 10 بجے تک جاری رہے گا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جمعہ کی صبح شروع ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00