Home اہم خبریںبنگلا دیش نے پہلے سیشن میں پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لیے

بنگلا دیش نے پہلے سیشن میں پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لیے

by Admin
0 comments
— تصویر بشکریہ کرک انفو

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

میچ کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی فاسٹ بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 18 رن پر گری جب محمود الحسن 8 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ دوسری وکٹ 37 رنز پر گری جب شادمان اسلام کو 13 رن پر حسن علی نے آؤٹ کیا۔

بعدازاں بنگلادیشی بیٹرز وکٹ پر ڈٹے رہے اور کھانے کے وقفے تک ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز تک پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00