امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ نئی ایرانی تجویز پر غور کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوئٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں، ملاقات میں ایران کی بھیجی گئی نئی تجویز پر غور کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائنز بالکل واضح ہیں۔ امریکہ کوئی ایسی ڈیل قبول نہیں کرے گا جس میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت ہو۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے نیا بال روم ضروری ہے۔
کیرولین لیوئٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ پریس ڈنر میں سیکیورٹی موثر تھی، صدر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور وائٹ ہاؤس حکام کی ملاقات ہوگی۔