Home اہم خبریںمیکسیکن خاتون نے بالوں سے 166 پاؤنڈ وزن اٹھا کر ریکارڈ بنادیا

میکسیکن خاتون نے بالوں سے 166 پاؤنڈ وزن اٹھا کر ریکارڈ بنادیا

by Admin
0 comments

سرکس کی پرفارمر ڈیانا الیزبتھ باتریس ہرموسیلو نے بالوں کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 166.11 پاؤنڈ وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ کارنامہ 28 فروری کو لے پاز تھیٹر، سان لوئس، پوتوسی میں انجام دیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے لمبے بالوں کی دو چوٹیاں بنا کر انہیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا اور اس کے ذریعے وزن کو 14 سیکنڈز تک زمین سے اوپر اٹھائے رکھا۔

ہرموسیلو گزشتہ 26 برس سے سرکس میں کرتب دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ بھارتی ویٹ لفٹر آشا رانی سے چھینا، جنہوں نے 2014 میں بالوں کے ذریعے 122.58 پاؤنڈ وزن اٹھایا تھا۔

ڈیانا نے بتایا کہ اس کارنامے کے لیے انہوں نے 6 ماہ تک سخت تربیت کی تاکہ سر، گردن اور کمر پر پڑنے والے شدید دباؤ کو برداشت کر سکیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00