Home اہم خبریںآبنائے ہرمز پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے سنگین نتائج سے خبردار رہیں، ایران

آبنائے ہرمز پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے سنگین نتائج سے خبردار رہیں، ایران

by Admin
0 comments
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک سنگین نتائج کے ذمہ دار ہوں گے اور انہیں ہمیشہ کے لیے دروازے بند ہونے جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو یہ خطرہ مول نہیں لینا چاہیے کہ ہرمز کے راستے ان کے لیے مستقل طور پر بند کیے جا سکتے ہیں۔

ایرانی موقف کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی بھی غیر ملکی دباؤ یا فیصلے کا سخت جواب دیا جائے گا اور اس میں بحرین سمیت ان ممالک کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو امریکی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول سے متعلق امریکا نے یو این سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جسے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

روس نے امریکی قرارداد کے مسودے کو جانب دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا  اور کہا کہ روس ایسی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات خصوصاً امریکا و اسرائیل کی کارروائیوں کو نظر انداز کرتی ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00