Home اہم خبریںبچے سے ہاتھ نہ ملانے کی مولانا طارق جمیل کی وائرل ویڈیو پر بیٹے کا وضاحتی بیان جاری

بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی مولانا طارق جمیل کی وائرل ویڈیو پر بیٹے کا وضاحتی بیان جاری

by Admin
0 comments

مولانا طارق جمیل : فائل فوٹو 

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی وائرل ویڈیو پر ان کے بیٹے یوسف جمیل نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج کل مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں انہوں نے ایک بچے سے ہاتھ نہیں ملایا اور اس پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے اور ہونی بھی چاہیے مثبت تنقید مگر میں سمجھتا ہوں جس پر آپ تنقید کر رہے ہیں، اس کا نکتہ نظر بھی سننا چاہیے۔

یوسف جمیل نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے مولانا نے ہاتھ نہیں ملایا، یقیناً انہیں بچے سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر میں مولانا طارق جمیل اور ان جیسے لوگوں کے کروڑوں چاہنے والے ہیں اور کافی لوگ ان سے ملنے کو بےتاب ہوتے ہیں، ہاتھ ملانا چاہتے ہیں اور سیلفیاں و تصاویر بھی کھنچوانا چاہتے ہیں، جسے مولانا کافی اہمیت بھی دیتے ہیں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایک دن مولانا طارق جمیل کے ساتھ گزار کر دیکھیں میں بطور بیٹا اس بات کا گواہ ہوں ، کہ ایک دن میں کتنی بڑی تعداد میں لوگ ان سے ملتے ہیں۔

یوسف جمیل نے کہا کہ یہ واقعہ رمضان المبارک میں رات کے وقت کا ہے جب مولانا ختم القرآن میں تشریف لائے تھے اور جو بچہ مولانا سے ہاتھ ملانا چاہ رہا تھا وہ ہمارے ساتھ مدرسے میں ہی ہوتا ہے اور متعدد بار اس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، تو اس دن وہ روزے، عبادت اور ایکسر سائز کی وجہ سے کافی تھکے ہوئے تھے اور اس ساری صورتحال میں انہیں بیان کرنا تھا، اگر اس طرح کی حالت میں اگر کوئی شخص کسی کو نظر انداز کرتا ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسے گنجائش دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مولانا طارق جمیل پر ضرور تنقید کریں مگر جو بات میں کر رہا ہوں اسے بھی سنیں اور تھوڑا سا مولانا کی شخصیت کا خیال رکھیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00