Home اہم خبریںوزیراعظم کا سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جدید نظام متعارف کروانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے سالڈ ویسٹ سے توانائی بنانے پر جامع لائحہ عمل تجویز کرنے کےلیے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے گی۔

وزیراعظم نے مجوزہ ٹاسک فورس میں نجی شعبے اور بین الاقوامی شہرت کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا کرنے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایک بہتر نظام سے کاربن فٹ پرنٹ میں بھی خاطر خواہ کمی ممکن ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلیے توانائی کے ماحول دوست قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علی پرویز ملک، اویس لغاری شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم کے مشیران رانا ثنااللّٰہ اور محمد علی سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں مومجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00