Home انٹرٹینمنٹہمایوں سعید بس کنڈکٹر بن گئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

ہمایوں سعید بس کنڈکٹر بن گئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ سو شل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی ملک کی کئی معروف شخصیات کے ساتھ بس میں سفر کرنے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہمایوں سعید بالکل ایک بس کنڈکٹرز کے روایتی انداز میں ’پاک چائنا، پاک چائنا‘ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ ان کے اس انداز پر ساتھی مسافروں کو قہقہے لگا کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو اتوار کی شب معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اداکار کے پاکستان مونومنٹ سے پاک چائنا سینٹر جانے والی بس میں دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سےوائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اداکار نے 1995ء میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب ان کا شمار ملک کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اب ہمایوں سعید کا ’سکس سگما پلس‘ کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس  بھی ہے، جو اب تک کئی کامیاب ٹیلی ویژن سیریل اور کمرشل فلمیں ریلیز کر چکا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00