Home اہم خبریںسیکیورٹی فورسز کا بارکھان میں کلئیرنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا بارکھان میں کلئیرنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

by Admin
0 comments
فائل فوٹو۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں کلئیرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید جھڑپ کے دوران پاک فوج کے فیلڈ آفیسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین اور سپاہی ذاکر حسین شامل ہیں۔  

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گروہ کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00