Home اہم خبریںسفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یومِ معرکۂ حق جوش و جذبے سے منایا گیا

سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یومِ معرکۂ حق جوش و جذبے سے منایا گیا

by Admin
0 comments

ہنگری میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ انتہائی قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منائی گئی۔ یہ دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کے ایک عظیم باب کی یاد دلاتا ہے جو قوم کی جرات، اتحاد اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان آصف حسین میمن کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق پاکستان کی قومی طاقت، عزم اور یکجہتی کی روشن مثال ہے جس نے پوری قوم کو فخر اور حوصلہ عطا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں ولولہ اور حب الوطنی کا جذبہ تازہ کرتا ہے۔

تقریب کے دوران معرکۂ حق کے پس منظر اور اہم واقعات پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی شرکاء کو دکھائی گئی جسے حاضرین نے بےحد سراہا۔

شرکاء نے پاکستان کے پُرامن مؤقف کو دنیا بھر میں مؤثر انداز میں اُجاگر کرنے پر وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی مشنز کی مثبت سفارتکاری کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سفارتی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00