نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ آج سے 18 مئی تک اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس منعقد کر رہا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں علاقائی و عالمی صورتِ حال اور برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس کی سفارشات پاکستان کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فعال سفارت کاری اور خطے کے ممالک سے مسلسل روابط کے لیے پُرعزم ہے۔