Home اہم خبریںامریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے

امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے

by Admin
0 comments
امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نوادرات واپس کرنے کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے، نوادرات واپس کرنے کے لیے تقریب اسلام آباد میوزیم میں ہوئی۔ 

امریکی سفارتخانہ کے مطابق نوادرات میں ہزاروں سال پرانی مٹی کی مورتیاں، گندھارا فن پاروں اور بدھ مت سے متعلق نایاب آثار شامل ہیں۔ 

امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے نوادرات پاکستان کو واپس کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوادرات پاکستان کی تاریخ اور ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں اور اپنے اصل گھر واپس آگئے۔ 

امریکی سفارتخانہ کے مطابق مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے نوادرات اسمگلنگ نیٹ ورکس سے برآمد کیے، گزشتہ 10 برس میں پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کرکے واپس کیے جاچکے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔ 

سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی حکام نے نوادرات کی واپسی کو قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔  

امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے نوادرات کی غیرقانونی اسمگلنگ روکنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00