Home اہم خبریںانسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22 سال قید کی سزا

انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22 سال قید کی سزا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز باپ بیٹے کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے 22، 22 سال قید اور 14،  14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 2 بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے ورثاء سے 62 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ 

دونوں نوجوان جون 2023ء میں لیبیا کے قریب کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

کیس پر سماعت کے بعد ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو سزا سنائی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00