Home انٹرٹینمنٹحنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف

حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف

by Admin
0 comments
حنا الطاف—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک اور غیر محفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے خواتین کو درپیش ہراسانی کے مسئلے پر آواز بلند کر دی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص نے مجھے شدید غیر محفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کروایا۔

حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے مجھ سے بات کی، مجھے فوراً اندازہ ہو گیا کہ صورتِ حال محفوظ نہیں ہے، میں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو اس رویے کے بارے میں رپورٹ بھی کر دیا۔

حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حوصلے اور بہادری کو سراہا اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس شخص کا نام سامنے لایا جائے، آپ بہت بہادر ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر جگہ ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ عورت ہونا عذاب بنا دیا گیا ہے۔

حنا الطاف کی جانب سے اس حساس معاملے پر کھل کر بات کرنے کو سوشل میڈیا پر اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ ورک پلیس یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00