Home اہم خبریںحکومت بتائے بانیٔ پی ٹی آئی سے کب ملاقات کروائے گی؟ محمود خان اچکزئی کا ایوان میں سوال

حکومت بتائے بانیٔ پی ٹی آئی سے کب ملاقات کروائے گی؟ محمود خان اچکزئی کا ایوان میں سوال

by Admin
0 comments

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی — فائل فوٹو 

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی صحت کے حوالے سے سوال کر لیے۔

محمود خان اچکزئی نے ایوان میں سوال کیا کہ حکومت بتائے بانیٔ پی ٹی آئی سے کب ملاقات کروائیں گے؟

اُنہوں نے سوال کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کےاسپتال کب منتقل کریں گے؟

بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم 15 دفعہ سپریم کورٹ، 24 دفعہ ہائی کورٹ گئے، ہمیں ریلیف نہیں ملا۔

اُنہوں نے کہا کہ کوئی ملاقات کے لیے نہیں جا سکتا کہ یہ جان سکے کہ اب بانی کی حالت کیسی ہے۔

اس پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کوئی ایسا سیاسی مسئلہ نہیں کہ ایوان یقین دہانی کروائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ روز چاہ رہے تھے کہ اپوزیشن لیڈر کی وزیرِ اعظم سے ملاقات ہو، بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو حکومت دیکھ رہی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ سوال بھی کیا گیا کہ رات کو کیوں اسپتال لے جایا گیا تو میڈیکل ایمرجنسی وقت پوچھ کر تو نہیں آتی، جس وقت میڈیکل ایمرجنسی ہوئی بانیٔ پی ٹی آئی کو اسپتال لے جایا گیا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00