Home اہم خبریںمذاکراتی عمل میں مشکل کی بڑی وجہ امریکی رویہ ہے، عباس عراقچی

مذاکراتی عمل میں مشکل کی بڑی وجہ امریکی رویہ ہے، عباس عراقچی

by Admin
0 comments

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فوٹو/ رائٹرز 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ثالثی کا عمل ابھی ناکام نہیں ہوا، تاہم یہ ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے،  مذاکراتی عمل میں مشکل کی بڑی وجہ امریکی رویہ اور ہمارے درمیان موجود عدم اعتماد ہے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہم ہر اُس ملک کی کوشش کو سراہتے ہیں جو مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، خصوصاً چین، چین ماضی میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے، خاص طور پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی میں، ہمارے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، ہم جانتے ہیں کہ چین کے ارادے نیک ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ سفارتکاری میں مدد کے لیے چین جو بھی کردار ادا کرے گا، اس کا خیر مقدم کریں گے، اگر مذاکرات میں پیش رفت کے ذریعے ہم کسی اچھے نتیجے تک پہنچ جاتے ہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گی، ہم وہاں بحری آمد و رفت کی معمول پر بحالی کو تیز کر سکیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00