Home اہم خبریں38 سالہ شخص خوفناک شارک کے حملے میں ہلاک

38 سالہ شخص خوفناک شارک کے حملے میں ہلاک

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

مغربی آسٹریلیا میں ایک خطرناک شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ آج صبح پرتھ شہر کے قریب روٹنیسٹ جزیرے کے مقام ہارس شو ریف پر پیش آیا جو غوطہ خوری اور ماہی گیری کے لیے مشہور ہے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق حملہ آور مچھلی تقریباً 4 میٹر لمبی سفید شارک تھی، زخمی شخص کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں امدادی ٹیموں نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں رواں سال شارک کے حملوں کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی مختلف ساحلی علاقوں میں مہلک حملے رپورٹ ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی اور جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں ہر سال اوسطاً 20 شارک کے حملے ہوتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00