Home اہم خبریںدن میں کتنی بار کھانا چاہیے؟ ماہرینِ غذائیت نے الجھن دور کر دی

دن میں کتنی بار کھانا چاہیے؟ ماہرینِ غذائیت نے الجھن دور کر دی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

دن میں کتنی بار کھانا چاہیے؟ اس سے متعلق عوام میں کافی تذبذب پایا جاتا ہے۔

ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ اس سوال کا کوئی ایک حتمی جواب نہیں کیونکہ ہر فرد کی صحت اور ضرورت مختلف ہوتی ہے۔

عام طور پر ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے پر مشتمل 3 وقت کا نظام زیادہ رائج ہے اور اگر کوئی شخص اپنی تمام غذائی ضرورتیں انہی 3 کھانوں سے پوری کر لے تو یہ ایک مناسب طریقہ سمجھا جاتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا یا ٹرینڈز کے بجائے اپنے جسم کی ضرورت کو سمجھنا زیادہ اہم ہے۔

ماہرین کے مطابق کھانے کی تعداد درج ذیل عوامل پر منحصر ہوتی ہے:

عمر، جنس، جسمانی سرگرمی اور صحت کی حالت۔

مثال کے طور پر زیادہ محنت کرنے والے افراد کو زیادہ خوراک درکار ہوتی ہے جبکہ کم سرگرم افراد کو کم خوراک۔

3 وقت کھانا کھانے کے فوائد میں آسانی اور تسلی بخش خوراک شامل ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زیادہ تر بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور جن کا بلڈ شوگر مستحکم رہتا ہے۔

دوسری جانب دن میں 5 سے 6 چھوٹے کھانے کچھ افراد کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں، خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے تاہم اس طریقے میں زیادہ کھانے اور توانائی میں اتار چڑھاؤ کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانوں کی تعداد سے زیادہ اہم خوراک کا معیار ہے، روز مرہ کی خوراک میں پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی شامل ہونا ضروری ہے جبکہ کھانے کا وقت اور تسلسل بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید یہ کہ بار بار کھانا ہر کسی کے لیے فائدہ مند نہیں، خاص طور پر معدے کے مسائل والے افراد کو اس سے تکلیف بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر فرد اپنے وزن، مصروفیات، بیماریوں اور بھوک کے مطابق اپنی خوراک کا نظام ترتیب دے سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00