Home اہم خبریںعوام روایتی سیاست سے مایوس ہوچکے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، بیرسٹر سیف

عوام روایتی سیاست سے مایوس ہوچکے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، بیرسٹر سیف

by Admin
0 comments

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام روایتی سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام کل کراچی میں اہم تقریب منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بہتر قیادت اور واضح وژن درکار ہے، حکومت عوامی مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس وقت اپوزیشن بھی مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، ملک کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جگہ متبادل قیادت کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے قومی مکالمہ ناگزیر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ عوام اب روایتی سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز پر لانا چاہتی ہے۔ موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے وقت کی اہم ضرورت ہے، کراچی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ قومی مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سیاسی ہم آہنگی میں ہے، عوامی مفاد کے لیے ذاتی اور سیاسی اختلافات بھلانا ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00