Home انٹرٹینمنٹفیروز خان بھی آریان خان کے مداح نکلے، سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام وائرل

فیروز خان بھی آریان خان کے مداح نکلے، سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام وائرل

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

پاکستانی اداکار فیروز خان نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

فیروز خان ان دنوں جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے شیدائی میں اپنی اداکاری کے باعث خوب تعریفیں سمیٹ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ 

حال ہی میں انہوں نے آریان خان کی ایک ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس میں آریان اپنے قریبی دوست کی شادی کی تقریبات میں خوشگوار انداز میں شریک تھے۔

ویڈیو میں آریان خان کو روایتی جوتا چھپائی رسم سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا، جس پر فیروز خان نے ان کے اندازِ زندگی اور دوستوں سے وابستگی کی تعریف کی۔

فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی ایسے ہی جینی چاہیے، اپنے دوستوں اور ان کی خوشیوں کو سیلیبریٹ کرتے ہوئے، اگر زندگی آپ کو کامیابی دے تو اپنے دوستوں اور خاندان سے دُور مت ہو جائیں۔

اداکار کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، جبکہ کئی مداحوں نے فیروز خان اور آریان خان کے اندازِ فکر کو مثبت قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00