Home اہم خبریںاسلام آباد پولیس نے دھرنے پر بیٹھے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کردیا

اسلام آباد پولیس نے دھرنے پر بیٹھے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کردیا

by Admin
0 comments
اسکرین گرایب

اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی پر دھرنے پر بیٹھے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کو منتشر کردیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں تاحال 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں جبکہ ایئرپورٹ سے آنے والے راستے کو کھول دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شام گئے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو 26 نمبر چونگی پر روکا تھا، کچھ دیر بعد وہاں پر دھرنا دیا گیا، جس سے چاروں اطراف کئی کلو میٹر تک ٹریفک جام رہا۔

پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث 6 گھنٹے سے زائد دورانیے تک گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی رہی جبکہ پولیس نے آج پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی انور تاج کو حراست میں لیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 26 نمبر چونگی پر موجود رہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے سینئر پولیس حکام سے بات چیت کی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگا کر سڑک بند کردی تھی جس کے باعث ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئی تھیں۔

پولیس نے ایم این اے انور تاج کو حراست میں لینے کے بعد قیدی وین میں بٹھایا جبکہ پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو ہٹایا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00