Home اہم خبریںقونصل جنرل پاکستان نے معرکہ حق جوش و خروش سے منایا

قونصل جنرل پاکستان نے معرکہ حق جوش و خروش سے منایا

by Admin
0 comments

معرکہ حق کی تاریخی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر اسکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے گلاسگو میں معرکہ حق بنیان المرصوص بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے چیئر مین سید قمر رضا نے بتایا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا میں پاکستان کا ایک نیا طاقتور امیج ابھر کر سامنے آیا ہے، جس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت، تمام مسلح افواج، حکومت پاکستان اور عوام کو جاتا ہے، اب دنیا کے کئی ممالک اپنے دفاع کے لئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

سید قمر رضا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر سال مختلف طریقوں سے مجموعی طور پر پاکستان کوتقریبا ً اسی ملین پاؤنڈ کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں اور حکومت پاکستان ان کو ہر قسم کی سہولتیں مہیا کر رہی ہے، آپ آگے بڑھیں اور بہترین منافع کمانے کے ساتھ اپنے آبائی ملک کی بھی خدمت کریں، پہلے ہم نے معرکہ حق جیتا ہے اب معرکہ معیشت جیتنا ہو گا۔

ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمنٹری سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز احسان الحق باجوہ نے کہا کہ جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بالکل مایوس ہو کر نریند ر مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کرکے منتیں کیں کہ وہ جنگ بند کرائیں، بھارت کو پتا ہی نہ چل سکا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے کہا کہ بھارت جس کے پاس دنیا کا بہترین اسلحہ تھا اور پاکستان سے پانچ گنا بڑا ملک ہے، اسے بد ترین شکست دی، لیکن پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہمیشہ کی طرح اب بھی امن کا خواہاں ہے۔

ارشد محمود نے اپنے میوزیکل پروگرام کے ذریعے حاضرین کو محظو ظ کیا ، تقریب میں نظامت کے فرائض شکیل زاہد نے ادا کیے ، پروگرام کا آغاز ڈاکٹر ادریس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

پروگرام کے دوران ہال افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں نعروں سے گونجتا رہا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00