Home اہم خبریںمائیکل وان آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

مائیکل وان آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔

مائیکل وان نے ٹی وی پروگرام کے دوران جوفرا آرچر کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے۔

اُنہوں نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید کی۔ 

مائیکل وان نے کہا کہ انگلینڈ کی اہم ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے اور جوفرا آرچر انڈیا میں رہیں گے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی بورڈ اور ای سی بی کے درمیان کچھ معاملات طے ہوئے ہیں، معاملات طے ہونے کی وجہ سے ہی کچھ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل جاری رکھنے کی اجازت ملی۔

اُنہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو نیشنل ڈیوٹی پر ترجیح دے سکتا ہے۔

مائیکل وان نے مزید کہا کہ ای سی بی نے برسوں سینٹرل کنٹریکٹ دے کر جوفرا آرچر کو سپورٹ کیا ہے، نیشنل ڈیوٹی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، فرنچائز کرکٹ کرکٹرز کے لیے مالی اور پیشہ ورانہ طور پر بہت اچھی ہے، لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ چاہتا کہ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں تو پھر شیڈول ایسا بنائیں کہ متصادم نہ ہو۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 جون سے شروع ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00