Home اہم خبریںایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا: ابراہیم رضائی

ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا: ابراہیم رضائی

by Admin
0 comments
ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی—فائل فوٹو

ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید شرمندہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ہماری شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، یا ہمارے میزائلوں کی طاقت کے آگے جھکنا ہو گا۔

ترجمان ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم تمام ممکنہ حالات کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تازہ تجاویز کا جواب ثالث پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوا دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا کو واضح کیا ہے کہ منجمد اثاثوں کی بحالی، معاشی پابندیوں کا خاتمہ اور جنگی نقصانات کا معاوضہ ایران کے بنیادی مطالبات ہیں۔

ایران نے اپنی بندرگاہ پر ناکہ بندی ختم کرنے اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00