Home اہم خبریںغیر قانونی امیگریشن کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت، ہزاروں غیر ملکی متاثر

غیر قانونی امیگریشن کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت، ہزاروں غیر ملکی متاثر

by Admin
0 comments
 

—فائل فوٹوز

جاپان نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اپنی سخت پالیسیوں میں نرمی لانے سے انکار کرتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا اور تازہ اعداد و شمار نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

 جاپانی حکومت کے مطابق صرف 1 سال کے دوران ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تعداد میں 6 ہزار 375 کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پناہ گزین درخواستوں میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد کمی آئی، اسی عرصے میں بے دخلیوں کی شرح میں 33.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ٹوکیو حکومت کا زیرو غیر قانونی غیر ملکی رہائشی منصوبہ اب پوری رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ پالیسی سابق وزیرِ اعظم اشیبا کے دور میں شروع ہوئی تھی، مگر اب اسے سناے تاکائیچی کی قیادت میں مزید سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

 حکومت کی نئی سمت میں سخت ویزا جانچ، تیز رفتار بے دخلی، مستقل رہائش کے لیے سخت شرائط اور شہریت کے قوانین مزید سخت بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

جاپانی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ نہ تو عام معافی دی جائے گی اور نہ ہی اوپن بارڈر جیسی کوئی پالیسی اپنائی جائے گی۔

حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ جاپان یورپ میں پیدا ہونے والے امیگریشن بحران سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے سماجی نظم و ضبط اور قومی شناخت کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ ان سخت پالیسیوں سے جاپان غیر ملکیوں کے لیے ایک سرد اور مشکل ملک بنتا جا رہا ہے، تاہم اب یہ بحث خفیہ نہیں رہی بلکہ جاپانی معاشرے میں کھل کر سامنے آ چکی ہے کہ آخر سرحدی کنٹرول اور انسانی انصاف کے درمیان لکیر کہاں کھینچی جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00