Home اہم خبریںخاتون و بچی سمیت 4 مغوی بازیاب، 5 ملزم گرفتار

خاتون و بچی سمیت 4 مغوی بازیاب، 5 ملزم گرفتار

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

راجن پور کے علاقے فاضل پور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مغوی افراد کو بازیاب کروا لیا جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او محمد عمران کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 1 خاتون، 2 بچے اور 12 سالہ لڑکی شامل ہیں، مغویوں کو 10 روز قبل گھر کے باہر سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے جس میں لاپتہ ہونے والی لڑکی کے رشتے دار ملوث پائے گئے ہیں، لڑکی نے اپنے پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے کراچی میں شادی کر لی تھی۔

ڈی پی او کے مطابق لاپتہ لڑکی کی جانب سے نکاح نامہ اور بیان پولیس کو موصول ہو چکے ہیں جس میں اس نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے تھانہ فاضل پور میں درج مقدمات کی بنیاد پر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00