صرافہ بازار میں ایف آئی اے اہلکاروں کے چھاپے کے دوران تشدد کے واقعے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے نوٹس لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے قانونی اور محکمانہ کارروائی کی ہدایات کردی۔
ترجمان نے بتایا کہ شہری کو تھپڑ مارنے میں ملوث پرائیویٹ شخص پر مقدمہ درج کیا ہے۔ واقعےمیں ملوث دو افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مردان شاہ کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رباب قاضی کو ٹرانسفر کر کے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی تعینات کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق واقعے میں موجود تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے۔ تمام پہلوؤں کا مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے گا۔