Home اہم خبریںفخر زمان و صائم ایوب سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی

فخر زمان و صائم ایوب سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان میں فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ایک بیان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز سے ری کوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کرکٹرز پی سی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی سی بی کی دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ہیں، اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جلد جاری کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور 1 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00