Home اہم خبریںملکی نظام عوام کو بہت تنگ کر رہا ہے، اسے جڑ سے اکھاڑ دیں گے، حافظ نعیم

ملکی نظام عوام کو بہت تنگ کر رہا ہے، اسے جڑ سے اکھاڑ دیں گے، حافظ نعیم

by Admin
0 comments

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی نظام عوام کو بہت تنگ کر رہا ہے، بڑی جدوجہد کی تیاری کریں۔

لوئر دیر میں بدل دو نظام کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب نظام کی شاخیں نہیں کاٹیں گے بلکہ اسے جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 79 سال حکومت کرنے والوں میں ٹاپ کے بیوروکریٹس اور وڈیرے ہیں، ان سب لوگوں نے ایک اتحاد کیا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جاگیرداروں، سرمایہ کاروں اور مافیاز کا ایک کنسورشیم ہے، عوام کو مل کر ان کمپنیوں کو گرانا ہے، نظام تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو بھی رہا ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہزاروں تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں، تم بھی کر کے دکھاؤ،حکومت یہاں ایک بھی کالج نہیں کھول سکی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00