Home اہم خبریںسرکاری ملازم سردار حمزہ قتل کیس، سابق ایس پی عارف شاہ کو سزائے موت سنادی گئی

سرکاری ملازم سردار حمزہ قتل کیس، سابق ایس پی عارف شاہ کو سزائے موت سنادی گئی

by Admin
0 comments

سیشن عدالت اسلام آباد نے سرکاری ملازم سردار حمزہ قتل کیس میں ملزم سابق ایس پی عارف شاہ کو سزائے موت سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

ملزم عارف شاہ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے جبکہ شریک ملزمان صابر شاہ اور ثقلین کو عمر قید اور 20، 20 لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، عارف شاہ پر سردار حمزہ کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔ 

دوران تفتیش مقتول کی لاش مانسہرہ میں عارف شاہ کے آبائی گھر سے ملی تھی۔

حمزہ خان کے قتل کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے، حمزہ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مقتول حمزہ اور مجرم عارف شاہ کے درمیان زمین کا تنازع تھا، اس قتل کیس کی مجموعی طور پر 40 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00