Home اہم خبریںایران دو عالمی دہشتگرد افواج کیخلاف تاریخی مزاحمت کر رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

ایران دو عالمی دہشتگرد افواج کیخلاف تاریخی مزاحمت کر رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

by Admin
0 comments
مجتبیٰ خامنہ ای (دائیں) اور ابراہیم رئیسی مرحوم (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی دوسری برسی کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تحریری پیغام جاری کردیا۔

اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے تحریر کیا کہ ایران دو عالمی دہشت گرد افواج کے خلاف ایک تاریخی اور منفرد مزاحمت کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ نے ایرانی حکام پر پہلے سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی قوم کے اتحاد پر اظہار تشکر بھی کیا۔ 

انہوں نے ابراہیم رئیسی کے حوالے سے کہا کہ ذمہ داری، انصاف پر توجہ اور فعال سفارت کاری ابراہیم رئیسی کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ ان کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک لوگوں کے قریب ہونا بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصیات ایران کے دوستوں کی حوصلہ افزائی کریں گی، جن میں طاقتور مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور نظام کے بہت سے خیرخواہ شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00