Home اہم خبریںبند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کیلئے وفاق، صوبے میں مذاکرات کامیاب

بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کیلئے وفاق، صوبے میں مذاکرات کامیاب

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کےلیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یومیہ 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک، رانا ثناء اللّٰہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد شریک ہوئے۔

اس معاملے پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کاوشوں کی بدولت گیس کا مسئلہ حل ہوا، وفاقی حکومت نے گیس کی بحالی کی منظوری دے دی ہے، سی این جی اسٹیشنز کو فوری طور پر گیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00