Home اہم خبریںبرطانیہ: حکومت کو کام کی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حد مقرر کرنی چاہیے: کلائمیٹ چینج کمیٹی

برطانیہ: حکومت کو کام کی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حد مقرر کرنی چاہیے: کلائمیٹ چینج کمیٹی

by Admin
0 comments

برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتی ہوئی شدید گرمی سے لوگوں کو تحفظ دینے کیلئے حکومت کو کام کی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حد مقرر کرنی چاہیے۔

اس بات کا اظہار حکومت کے مشاورتی ادارے کلائمیٹ چینج کمیٹی نے کیا ہے، کمیٹی نے کہا ہے کہ اسکولوں اور اسپتالوں میں ایئر کنڈیشننگ اور ٹھنڈک فراہم کرنے والی دیگر ٹیکنالوجیز کی تنصیب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

کمیٹی نے خبردار کیا کہ شدید گرمی، خشک سالی اور سیلاب برطانیہ کے ’’طرزِ زندگی‘‘ کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جس سے کھیلوں کے مقابلے اور موسیقی کے فیسٹیولز تک متاثر ہو سکتے ہیں۔

حکومت نے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے پہلے ہی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور وہ کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کرے گی۔

سی سی سی کی ایڈاپٹیشن کمیٹی کی چیئرپرسن بیرونس براؤن نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومتوں کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دے کر اس پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کیا کرنا چاہیے، لیکن ابھی تک کوئی ایسی حکومت نہیں دیکھی گئی جو موسمیاتی تبدیلی کے مطابق خود کو ڈھالنے اور پسندیدہ جگہوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کے لیے تیار ہو۔

گزشتہ سال برطانیہ کی تاریخ کا سب سے گرم سال تھا، جب کہ خشک سالی اور پانی کی کم سطح نے ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کیا تھا، کمیٹی نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کو محدود کرنے کے لیے کاربن اخراج میں کمی ضروری ہے، لیکن اس کے باوجود برطانیہ پر مزید اثرات ناگزیر ہیں، دنیا کا درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، یعنی اس دور سے پہلے جب انسانوں نے بڑی مقدار میں فوسل فیول جلانا شروع نہیں کیا تھا، اور عالمی کوششیں درجہ حرارت کو 2 ڈگری سے کم رکھنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00