Home اہم خبریںکالعدم شدت پسندوں کی مبینہ آڈیو وائرل، پی ٹی آئی کے آصف محسود کو نہ چھیڑنے کی ہدایت

کالعدم شدت پسندوں کی مبینہ آڈیو وائرل، پی ٹی آئی کے آصف محسود کو نہ چھیڑنے کی ہدایت

by Admin
0 comments

کالعدم شدت پسندوں کی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی، جس میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی آصف محسود کو نہ چھیڑنے اور جانے دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آڈیو میں دہشت گرد کمانڈر بادشاہ اور راکٹی گفتگو کررہے ہیں، جس میں دہشت گرد کمانڈر بادشاہ نے کہا کہ آصف محسود کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے۔

مبینہ آڈیو گفتگو میں آصف محسود کو گرفتار نہ کرنے اور معذرت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

اس معاملے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف محسود نے کہا کہ ان کا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی وہ انہیں جانتے ہیں۔ اگر ان کے درمیان کوئی گفتگو انٹرسیپٹ ہوئی ہے تو اس سے ان کا کوئی واسطہ نہیں، وہ وزیرستان اپنے علاقے گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں، یہ بھی علم نہیں کہ مبینہ گفتگو درست ہے یا نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00