Home انٹرٹینمنٹسلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازی پر برہم، ویڈیوز وائرل

سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازی پر برہم، ویڈیوز وائرل

by Admin
0 comments
اسکرین گریب

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ممبئی کے اسپتال کے باہر پاپارازی کے رویے پر برہم ہو گئے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان ممبئی کے ایک اسپتال سے باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا اور مسلسل ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، ہجوم بڑھنے پر اداکار نے رک کر پاپارازی فوٹوگرافرز کو سخت انداز میں رویہ درست رکھنے کا کہا، جس کے بعد فوٹوگرافرز نے معذرت بھی کی۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سلمان خان اسپتال میں کس سے ملاقات کے لیے گئے تھے یا ان کے دورے کی وجہ کیا تھی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد سلمان خان کے حق میں سامنے آ گئی، کئی صارفین نے اسپتال جیسے حساس مقام پر شور شرابا اور ویڈیوز بنانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے پاپارازی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں سلمان خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے میڈیا کے بعض افراد پر مشکل وقت میں تفریح لینے کا الزام لگایا ہے۔

 اداکار نے لکھا ہے کہ میں نے ہمیشہ میڈیا کا احترام کیا، لیکن اگر کوئی میرے دکھ اور تکلیف کو کمائی کا ذریعہ بنائے گا تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔

سلمان خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی کسی بھی فلم یا خبر سے زیادہ اہم ہے اور اگر آئندہ کسی نے میرے ذاتی یا تکلیف دہ لمحات کو اس انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کی تو سخت ردِعمل دوں گا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ عمر کے اس حصے میں بھی میں اپنا دفاع کرنا جانتا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00