Home اہم خبریںایران اس وقت امریکا کے بھیجے گئے پیغام کا جواب دے رہا ہے: ایرانی خبر ایجنسی

ایران اس وقت امریکا کے بھیجے گئے پیغام کا جواب دے رہا ہے: ایرانی خبر ایجنسی

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت امریکا کے بھیجے گئے پیغام کا جواب دے رہا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے بھیجے گئے ٹیکسٹ کا جواب دے رہا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں وسیع فریم ورک، بعض تفصیلات اور اعتماد سازی کے اقدامات بطور ضمانت زیرِ بحث ہیں، بھیجے گئے پیغام نے کسی حد تک اختلافات کم کیے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ان اختلافات کو مزید کم کرنے کے لیے امریکا کی جنگی دھمکیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی بتایا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران سے ممکنہ ڈیل تجاویز پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے بتایا ہے کہ ثالث اظہار ارادہ کے خط پر کام کر رہے ہیں جس پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00