Home اہم خبریںاوگرا میں مبینہ کرپشن پر ایف آئی اے کی تحقیقات، ممبر آئل زین العابدین قریشی کو نوٹس جاری

اوگرا میں مبینہ کرپشن پر ایف آئی اے کی تحقیقات، ممبر آئل زین العابدین قریشی کو نوٹس جاری

by Admin
0 comments
کولاج فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں مبینہ کرپشن پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں جہاں اوگرا کے ممبر آئل زین العابدین قریشی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرول اسٹاک میں ہیرا پھیری، قومی خزانے کو نقصان اور ریگولیٹری اختیارات کے غلط استعمال پر تفتیش کی جارہی ہے۔ 

اس سلسلے میں ممبر آئل اوگرا زین العابدین قریشی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا ہے، انہیں 25 مئی کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔ 

نوٹس کے متن کے مطابق پیٹرول مصنوعات کے ذخائر چھپانے، غلط رپورٹ اور کلیمز میں فراڈ پر تفتیش کی جارہی ہے۔ 

کال اپ نوٹس کے مطابق ممبر آئل ٹرمینل آپریٹرز کے ساتھ ملی بھگت پر تفتیش کی جائے گی، آئل سپلائی چین، اسٹاک مانیٹرنگ اور قیمتوں کے نظام کی نگرانی رکن آِئل کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

ایف آئی اے نے اوگرا حکام سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00