Home اہم خبریںدورہ چین، خوبصورت شہر ہانگزو پہنچ چکا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

دورہ چین، خوبصورت شہر ہانگزو پہنچ چکا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

by Admin
0 comments
تصویر، شہباز شریف، فیس بک

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سرکاری دورہ چین کے سلسلے میں خوبصورت اور متحرک شہر ہانگزو پہنچ چکا ہوں۔ صوبہ ژیجیانگ کی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، قابلِ تجدید توانائی، جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، چینی صدر اور چینی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان پائیدار دوستی کا رشتہ مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کریں گے۔

ہانگزو پہنچنے پر ایئرپورٹ پر نائب گورنر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00