Home اہم خبریںبھتہ خور گروہ کیخلاف آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

بھتہ خور گروہ کیخلاف آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

کراچی میں بھتہ خور گروہ کے خلاف  رینجرز اور ایس آئی یو کے مشترکہ آپریشن میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان فیکٹری مالکان، بلڈرز اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00