Home اہم خبریںعید کے بعد عوامی مسائل پر تحریک شروع کرنے کا اعلان

عید کے بعد عوامی مسائل پر تحریک شروع کرنے کا اعلان

by Admin
0 comments
سیاسی رہنما حافظ نعیم رحمٰن—فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد وکلاء کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کی جائے گی، وکلاء سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور جماعتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔

رحیم یار خان میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر اشرافیہ کا نظام چلایا جا رہا ہے جبکہ قربانیوں کے باوجود عدلیہ اپنا مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ نعرے، سیاسی جماعتیں اور چہرے بدلتے رہے لیکن نظام وہی پرانا اور فرسودہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے واضح کیا کہ جماعتِ اسلامی کسی ذاتی مفادات پر مبنی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض عناصر نے امریکا اور ایران کے تنازع پر اپنے مفادات کی دکان چمکائی جبکہ جماعتِ اسلامی 100 فیصد ایران کے ساتھ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00