Home اہم خبریںامریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے: ایرانی فوج

امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے: ایرانی فوج

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

ترجمان ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ہم سے رابطے کے بغیر نقل و حرکت نہ کریں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں۔

ایرانی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے۔

ترجمان ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیں گے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ امریکی جارحانہ اقدامات موجودہ صورتِ حال کو پیچیدہ بنائیں گے اور خلیج میں جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا آغاز مشرقِ وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں، غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00