Home انٹرٹینمنٹشوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے: فضیلہ قاضی

شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے: فضیلہ قاضی

by Admin
0 comments

اداکارہ فضیلہ قاضی — فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ خواتین کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے حقیقی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے بھائیوں سے، بیٹوں سے اور شوہر سے بہت اچھی دوستی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے میری نہ کوئی بیٹی ہے اور نہ ہی کوئی بہن ہے، میری زندگی میں بھائی، بیٹے اور شوہر ہیں، مرد ہی مرد ہیں، تو میری اپنے بھائیوں سے بہت اچھی دوستی ہے، میں بھائیوں سے ساری باتیں کر لیتی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ شوہر سے زیادہ باتیں نہیں کرتی کیونکہ شوہر باتیں دل میں رکھتے ہیں اور موقع ملتے ہی طعنے بھی دے دیتے ہیں، تو شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ شوہروں کے اندر کی عورت بدلہ لینے کے لیے کبھی بھی جاگ سکتی ہے، میں نے یہ تجربہ خود کر کے دیکھا ہے، اب میں بھائیوں کے علاوہ اپنے بیٹوں سے بھی ساری باتیں کر لیتی ہوں، لیکن شوہر کو ہر بات نہیں بتاتی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شوہروں کو ساری باتیں بتانے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہے، اور نہ بتائیں تو کوئی نقصان بھی نہیں ہے، اس لیے شوہروں کو ساری باتیں نہیں بتانی چاہئیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00