Home اہم خبریںایران معاہدے پر راضی ہو گیا تو ہرمز سب کیلئے کھول دی جائے گی: ٹرمپ

ایران معاہدے پر راضی ہو گیا تو ہرمز سب کیلئے کھول دی جائے گی: ٹرمپ

by Admin
0 comments
ایران نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی تو امریکی آپریشن ختم ہوجائے گا، ٹرمپ – فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدے پر راضی ہوگیا تو آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھول دی جائے گی، امریکی آپریشن ایپک فیوری بھی ختم کردیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ قبول نہ کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر حملوں کی دھمکی بھی دے دی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی تو امریکی آپریشن ختم ہوجائے گا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے پر راضی ہوا تو آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے معاہدہ قبول نہیں کیا تو بڑے پیمانے پر حملے کریں گے۔ ایران پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور ہوں گے۔

علاوہ ازیں امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےلیے اسلام آباد جانے کی تیاری کرنا قبل ازوقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنے سامنے بیٹھ کر امن مذاکرات کے بارے میں سوچنا قبل از وقت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00