Home اہم خبریںاین سی اے وائٹ بال کیمپ، نیٹ سیشن، کھلاڑیوں کا بیٹنگ، بولنگ اسکلز پر کام

این سی اے وائٹ بال کیمپ، نیٹ سیشن، کھلاڑیوں کا بیٹنگ، بولنگ اسکلز پر کام

by Admin
0 comments

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) وائٹ بال کیمپ میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا اور بیٹنگ و بولنگ اسکلز پر کوچز کے ساتھ کام کیا۔

این سی اے لاہور میں وائٹ بال کیمپ میں آج کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے قبل ریڈ بال کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کیمپ آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کو مدنظر رکھ کر منعقد کیا گیا ہے، جاری کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مجموعی پروگرام میں تقریباً 36 ریڈ اور وائٹ بال کھلاڑی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر نے مزید کہا کہ کیمپ پروگرام ستمبر کے اختتام تک جاری رہے گا، جہاں اسکل ڈیولپمنٹ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوچز، ٹرینرز اور میڈیکل اسٹاف نے کھلاڑیوں کی گیم، فٹنس اور مجموعی بہتری کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں، ریجنل اور ہائی پرفارمنس کوچز بھی پروگرام میں فعال کردار ادا کریں گے تاکہ ٹریننگ کے طریقہ کار میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00